۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اربعین

ایران، پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں سید الشہداء کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج سنیچر کے روز 17 ستمبر 2022 نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم ایران عراق سمیت پوری دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،جنہیں تین روز کے بھوکہ و پیاسا اپنے 72 ساتھیوں کے ہمراہ عرق کے شہر کربلا نامی جگہ پر سنہ 61 ہجری قمری میں شہید کیا گیا۔

امام حسین علیہ السلام نے انسانیت کی حفاظت کے لیے یہ عظیم قربانی دی ہے۔ آج ہی کے دن سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے اور مشہور قول کی بنا پر آج ہی کے دن اہلبیت حرم ، شام سے کربلا لوٹے ہیں۔ آج کے دن سن اکسٹھ ہجری میں صحابی پیغمبراسلامؐ جناب جابر بن عبداﷲ انصاری نے شہادت حضرت امام حسینؑ کے بعد پہلی مرتبہ آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی۔ چہلم کے دن سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی کربلا میں زیارت کرنا عظیم ثواب رکھتا ہے۔

امام حسین (ع) کے چہلم میں پورا ایران سوگوار، عراق میں کل ہے اربعین، ملین مارچ انسانیت کے دشمنوں کیلئے خوفناک خواب

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج سنیچر کے روز نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ شب اربعین میں پورے ایران میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج چہلم کے روز پورے ایران میں عام تعطیل ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں اور اسی طرح اربعین مارج کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران عراق میں بھی امام حسین علیہ السلام کا چہلم بڑی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس دن دنیا کا سب سے بڑا اجتماع عراق کے مقدس شہر کربلا میں ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ پہنچتے ہیں۔ اربعین یا امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں کربلا پہنچنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراق کے مقدس شہر نجف سے مقدس شہر کربلا تک ملین مارچ دشمنوں کے مقابلے میں حق پرستوں کا جبھہ مقاومت ہے اور امام حسین کا اربعین ملین مارچ انسانیت کے دشمنوں کے لیے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گیا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور اور اسی طرح دہلی،ممبئی، لکھنو اورحیدرآباد سمیت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں سیدالشہدا کے چہلم کے موقع پر جلوسہائے عزا برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مجالس غم برپا ہورہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .