۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
قم المقدسہ میں مجلس عزا بسلسلہ چہلم شہدائے خدمت اور استقبال عزا

حوزہ/ البلاغ فاؤنڈیشن شعبہ قم اور محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سلسلہ جلیل روحانیت اور نسل مقاومت وخدمت کی شرکت یقینا خیمہ ظلم وجور میں ہلچل اور روح سیدہ سلام اللہ علیہا کی تسلی کا سبب قرار پاے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر شہید ہونے والے قوم وملت اور عالم اسلام و انسانیت کے خدمت گزار افراد کا چالیسواں استقبال عزا کے موقع پر ''ختامہ مسک'' کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔

اس لیے رئیس الشھداء حجت الاسلام و المسلمین شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمنوا ساتھیوں کی شہادت کے چالیس دن مکمل ہونے پر ان شہیدوں کی یاد کو غم حسین علیہ السلام کے نا پیدا کنار بحر ذخار میں ضم کرنے کی غرض سے البلاغ فاؤنڈیشن شعبہ قم اور محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سلسلہ جلیل روحانیت اور نسل مقاومت وخدمت کی شرکت یقینا خیمہ ظلم وجور میں ہلچل اور روح سیدہ سلام اللہ علیہا کی تسلی کا سبب قرار پاے گی۔

زمان چہار شنبہ،۲۶ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ہجری 3 جولائی ۲۰۲۴،ساعت ۸:۳۰ شب،مکان قم مقدسہ،مسجد مدرسہ مبارکہ حجتیہ، جسے خطاب کریں گے حجت الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .