۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
شکارچی

حوزہ/ سردار ابوالفضل شکارچی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف جنونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: صہیونی حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے اور اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے ترجمان، سردار ابوالفضل شکارچی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف جنونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: صہیونی حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے اور اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

سردار شکارچی نے قم میں "یاد یاران" نمائش کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ 1979 میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ابتدائی دنوں میں ہی دشمنوں کی سازشیں شروع ہو گئیں، اور جب ان کی یہ شرارتیں ناکام ہو گئیں، تو 39 ممالک نے مل کر عراق کی مدد کی، لیکن ایرانی قوم نے تنہا ان تمام ممالک کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا: جب جنگ میں اسلامی اقدار کا دفاع کیا جاتا ہے، تو اسے "دفاع مقدس" کہا جاتا ہے، جیسا کہ امام خمینی (رح) نے فرمایا کہ جو قوم شہادت کا جذبہ رکھتی ہے، وہ کبھی غلامی قبول نہیں کرتی، اور یہ وہی نعرہ تھا جو امام حسین (ع) نے عاشورا کے دن لشکر یزید کے سامنے بلند کیا۔

سردار شکارچی نے کہا کہ آج ہم صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت میں صہیونیوں کی آخری کوششوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے اقدامات درحقیقت ان کی کمزوری اور زوال کی علامت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران آج اپنی دفاعی طاقت کی معراج پر ہے، اور دشمن ہمارے داخلی طور پر تیار کیے گئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے خائف ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی جنگ صیہونی حکومت اور مزاحمتی محاذ کے درمیان نہیں، بلکہ یہ تمام کفر اور اسلام کے درمیان ہے۔

آخر میں سردار شکارچی نے کہا: ہم صیہونی حکومت اوراس کے اتحادیوں کے ان آخری اقدامات کو دیکھ رہے ہیں، اور خدا کا وعدہ ضرور پورا ہو گا کہ دشمن کی نابودی قریب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .