۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر / آیین رونمایی از ویژه‌نامه «روحانیت و دفاع مقدس»

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس سنٹر کے سربراہ حجۃ‌الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے کہا کہ دفاع مقدس میں علماء کے اہم کردار کو تبیین کرنا اور دنیا کو بتانا، حوزہ علمیہ کے میڈیا سنٹر کا فرض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ‌الا سلام والمسلمین رضا رستمی نے "علماء اور دفاع مقدس" کے خصوصی شمارے کی تقریب رونمائی میں بات کرتے ہوئے کہا :نئی نسل کو جهاد اور شہادت کے تصورات سے روشناس کروانا نہایت اہم ہے۔اس تقریب میں علمی شخصیات اور روحانی مجاہدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حجۃ‌الاسلام رستمی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی اور دفاع مقدس میں علماء کی قربانیوں نے قوم کو بہت زیادہ فکری اور روحانی طاقت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی نقطہ نظر کے تحت، جنگ میں کامیابی یا شہادت دونوں ہی ایک طرح کی جیت ہیں، جو رزمندگان اسلام کو اللہ کی راہ میں بے خوف ہو کر لڑنے کی ترغیب دیتی ہے۔

انہوں نے کہا: جدید نسل کا استدلالی ذہن بہت تیز ہے، لیکن ان کی جذباتی ذہانت کمزور ہے، اور دشمن اسی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے، میڈیا اور فلموں کے ذریعے مغربی طاقتیں نسلِ نو کے دل و دماغ میں اپنے خیالات منتقل کر رہی ہیں، حجت‌الاسلام رستمی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے مذہبی اور انقلابی نظریات کو نئی نسل کی ذہنی صلاحیتوں کے مطابق میڈیا کے ذریعے پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے کہا : دفاع مقدس میں علماء کے کردار پر شکوک پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں، اس لیے میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے شعور اجاگر کرے اور نسلِ نو کو حقائق سے روشناس کروائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .