۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
برپایی نمایشگاه غدیر در حرم حضرت معصومه(س)

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے شعبہ ثقافت کے زیر اہتمام حرم مطہر میں عید غدیر کے موقع پر ایک بڑی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے شعبہ ثقافت کے زیر اہتمام حرم مطہر میں عید غدیر کے موقع پر ایک بڑی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اس نمائش میں غدیر خم کے منظر کے ساتھ واقعہ غدیر کا مکمل نقشہ پیش کیا گیا ہے، ساتھ ہی حرم امام امیر المومنین (ع) کی شبیہ، بچوں کی تفریح کے لئے سازو سامان، غدیر کے موضوع پر خصوصی گیلری شامل ہیں،اس کے علاوہ غدیر کے متعلق شکوک و شبہات کا جواب، اور غدیری بچوں کے لیے فوٹو گرافی کا بوتھ اور اس پر ڈرائنگ مفت میں مہیا کی گئی ہے۔

یہ نمائش 10 ذی الحجہ یعنی عید الاضحی سے شروع ہو چکی ہے اور عید غدیر کے دو دن بعدیعنی 20 ذی الحجہ تک جاری رہے گی۔

دلچسپی رکھنے والے حضرات ہر روز رات 7 بجے سے 11 بجے تک صحن جواد الائمہ علیہ السلام میں، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا لا کر اس نمائش سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .