پیر 10 مارچ 2025 - 08:00
اعتکاف، خداوندِ متعال سے خلوت کا بہترین موقع ہے

حوزہ/ اعتکاف میں شریک ایک طالب علم نے اعتکاف کو روحانیت و معنویت کے فروغ، خودسازی اور طلاب کی معاشرے کی ہدایت و رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالنے کی تیاری کے لیے ایک قیمتی موقع قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مشہد میں اعتکاف طلبگی کی روحانی محفل میں شریک ایک طالبعلم حجت‌الاسلام نجف‌زاده نے کہا: گزشتہ سال مجھے اس روحانی عبادت میں شرکت کی سعادت نصیب نہ ہوئی لیکن خدا کے فضل سے اس سال یہ موقع میسر آیا اور میں معتکفین کے اس بابرکت اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق حاصل ہوئی ہے۔

حجت‌الاسلام نجف‌زاده نے اعتکاف کے خودسازی میں مؤثر کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: طلبگی، کل کے پیش امام و رہنما کی تربیت ہے۔ وہ پیش امام جسے کسی مسجد، محلے یا یہاں تک کہ کسی علاقے کی امامت کی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔ یہ ایک بھاری ذمہ داری ہے جس کے لیے خودسازی اور روحانیت کی تقویت ضروری ہے۔

حجت‌الاسلام نجف‌زاده نے کہا: اعتکاف، خداوندِ متعال سے خلوت کا ایک بہترین موقع ہے۔ جہاں انسان روزمرہ کی فکری الجھنوں سے ہٹ کر اپنی روحانی تربیت پر توجہ دے سکتا ہے اور معاشرے کی ہدایت و رہنمائی کے لیے خود کو تیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اعتکاف انسان کے روحانی ذمہ داری کو بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے اور اس کے اثرات واضح طور پر روح و جان پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام خادمین اور منتظمین کو اپنی توفیقات سے نوازے اور انہیں امام زمانہ(عج) کی پناہ میں محفوظ رکھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha