حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ محرم ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کے مددگار ہونے کا نام ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں عظیم قربانی پیش کرکے قیامت تک یہ درس دیا ہے کہ ظالم چاہئے مسلمان کیوں نہ ہو اس کے خلاف قیام کرنا اور مظلوم چاہے کافر کیوں نہ ہو اس ساتھ دینا اصل اسلام یے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفرقہ بازی اور انتشار کو شکست دینے کے لیے باہمی احترام انتہائی ضروری ہے۔
ایک دوسرے کے عقائد کو نشانے بنانے کا مقصد اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے، تمام عزاداران حضرت امام حسین علیہ السلام کو چاہئیے کہ حسینی عزادار ہونے کے ناطے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
مجالس اور جلوس میں ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن صوبے کے تمام اضلاع میں ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے رضاکاروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں۔