۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تہران میں"آزادی ٹاور" پر پاکستانی پرچم کی عکاسی

حوزہ / ایران کے دارالحکومت تہران میں یوم پاکستان کے موقع پر "آزادی ٹاور" کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں یوم پاکستان کے موقع پر "آزادی ٹاور" کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

آزادی ٹاور کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر ایرانی عوام سمیت تہران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو بھی موجود تھے۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں پہلا موقع / تہران میں"آزادی ٹاور" پر پاکستانی پرچم کی عکاسی

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آزادی ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی اور اس تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .