۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
وزیر خارجہ ایران کی آصف علی درانی سے ملاقات

حوزہ / ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستانی وزیراعظم کے نمائندے برائے افغان امور آصف علی درانی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستانی وزیراعظم کے نمائندے برائے افغان امور آصف علی درانی سے ملاقات کی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے علاقے اور افغانستان کے مسائل حل کرنے میں ایران اور پاکستان کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان گفتگو اور مختلف امور پر بات چیت کے نتیجے میں افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جا سکتی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کے نمائندے برائے افغان امور نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: افغانستان کے حالات اور مسائل پر پاکستان اور ایران ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .