جمعرات 29 مئی 2025 - 23:14
ایران و سعودی عرب کے تعلقات میں خلل برداشت نہیں کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

حوزہ/ سید عباس عراقچی نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی ہمسایہ ممالک سے تعلقات کی پالیسی میں بہت اہم ہے، اسی لیے ہم تہران اور ریاض کے تعلقات اور ایرانی حجاج کی روانگی میں کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا موضوع موجودہ پیش آمدہ حالات کے باعث سنجیدہ توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میں رہبر معظم کے بعثہ اور حج و زیارت کے مرکزی دفتر کے ذمہ داران سے مسلسل رابطے میں ہوں تاکہ ایرانی حجاج کے اعزام اور حج سے متعلقہ انتظامات میں کوئی رکاوٹ یا خلل پیدا نہ ہو۔

وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر دیے گئے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: میں نے اس پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے معاملے میں ہم بالکل سنجیدہ ہیں۔ ہماری ہمسایہ ممالک سے تعلقات کی پالیسی جو پہلے سے جاری ہے، ایک اہم پالیسی ہے اور اس میں سعودی عرب کی حیثیت بہت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو جاری رکھیں گے اور ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ ان تعلقات میں کوئی خلل واقع ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha