۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
خطة إعلامية سعودية لتسويق التطبيع مع 'إسرائيل'

حوزہ/ سعودی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ اس ملک نے ہمیشہ مسئلۂ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی سعودی اخبار عکاظ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ، جنہوں نے حال ہی میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت کے بارے میں بیانات دیئے تھے ، اس بار  فلسطین کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا دعوی کیا۔

فرحان نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ بنیادی عرب مسئلہ ہے  اور شاہ عبدالعزیز بن عبد الرحمٰن کے زمانے سے ہی سعودی عرب فلسطین کے مسئلے کا دفاع کرنے میں کمزور نہیں رہا ہے۔

انہوں نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ فلسطین کا مسئلہ ریاض کی خارجہ پالیسی کی حمایت میں سب سے آگے ہے ، کہا کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کے دفاع میں سعودی عرب کا مؤقف مستحکم ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے عرب امن منصوبے پر عمل پیرا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ منصوبہ ایک اہم سنگ بنیاد ہے جو "عرب اسرائیل تنازعہ کے خاتمے کے لئے حمایت کو تقویت بخشتا ہے اور تمام فریقوں کے مابین امن کے مواقع کو مستحکم کرتا ہے۔

فرحان نے مزید کہا کہ ریاض بین الاقوامی قوانین کے مطابق امن کے اسٹریٹجک آپشن کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ صہیونی حکومت کو فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی تعمیر بند کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو معاشی ترقی اور ان کے رہائشی حالات میں بہتری کے انتہائی اہم حق کواستعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نےآخر میں اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے لئے ریاض کی حمایت کی وجہ فلسطین کے مسئلے کی اہمیت اور اس ملک کے عوام کے حقوق کے دفاع ، ایک معزز زندگی اور اس میں شامل فریقین کے مابین امن کا قیام ہے۔

یادرہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے گذشتہ ہفتے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی  جس پر عالم اسلام اور عرب ممالک کے عہدیداروں کی جانب سے ایک بڑی تعداد میں مذمت اور منفی ردعمل سامنے آیا تھا۔

عرب ذرائع ابلاغ نے اس اقدام کو "فلسطین کے لئے سعودی عرب کا سب سے بڑا خنجر" قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صہیونی تعلقات برسوں سے خفیہ تھے ، لیکن صیہونی میڈیا کے ذریعہ اس کے انکشاف اور اس کے استقبال نے ایک نئے مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کی ہے اور یہ خطرناک ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .