۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ہلال احمر

حوزہ / ہمارے ملک میں جو عہدے اور ادارے موجود ہیں ، ان میں کوئی ادارہ یا سرگرمی ہلال احمر کے مقابلے میں زیادہ اہم نہیں ہے ، کیونکہ ہلال احمر ایک عوامی  ادارہ ہے جو خلوص اور محبت کے ساتھ کام کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،  حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے آج سہ پہر اپنے دفتر میں ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ کریم ہمتی سے ملاقات کے دوران ، ہلال احمر کمیٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ  امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ، آپ قوم کو ان  سے کہیں زیادہ خدمات مہیا کریں گے اور اپنی سرگرمیوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں جو عہدے اور ادارے موجود ہیں ، ان میں کوئی ادارہ یا سرگرمی ہلال احمر کے مقابلے میں زیادہ اہم نہیں ہے ، کیونکہ ہلال احمر ایک عوامی  ادارہ ہے جو خلوص اور محبت کے ساتھ کام کرتا ہے۔

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ہلال احمر کمیٹی کی سرگرمیوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کی ٹیم کی قربانی  قابل تحسین ہے اور یہ قربانیاں خدا کی بارگاہ میں  اعلی مقام رکھتی ہیں ۔

قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ بندوں کا یہ مقام ہے کہ وہ قربانی دیتے ہیں ، یعنی وہ اپنے وجود (جان)  کی پرواہ کئے بغیر  دوسروں کے لئے قربانی دیتے ہیں.
 
حضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے بیان کیا کہ  ہلال احمر کی ٹیم لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے آگ پر چلتی ہے اور اپنے آپ کو قربان کر دیتی ہے ، اس کا  بہت بڑا اجر ہے ، آپ کی ذمہ داری بہت ہی بھاری اور کٹھن ہونے کے باوجود۔ بہت ہی فائدہ مند اور اجر و ثواب کی حامل ذمہ داری ہے۔

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہلال احمر کی ٹیم کو اپنی قدر  کرنی چاہیے، کیونکہ آپ کے ذمے  ایک اہم مشن ہے ،  کہا کہ ہلال احمر کمیٹی کی محبت اور خلوص ایک بہت ہی اہم مسئلہ ہے اور اس پر زور دیا جانا چاہیے ، خدا قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ اگر میرے بندے میری رضایت اور خوشنودی کیلئے قدم اٹھائے تو میں ان کے کاموں کو آسان اور مستحکم کروں گا ، اگر لوگ مراجع تقلید ، علمائے کرام اور اسی طرح مقام معظم رہبری امام خامنہ ای  کے مشوروں کو  سنیں اور عمل کریں تو انکی عاقبت بخیر اور سعادتمند ہو جائے گی.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .