۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
سیرت معصومین(ع) کا جایزہ

حوزہ/المصطفی(ص) انٹرنیشنل ریسرچ سنٹر کے تعاون سے «سیرت معصومین(ع) کا جایزہ» کتاب کا ترجمہ عربی اور فرنچ زبان میں کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مذکورہ ادارے میں شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹر حجت‌الاسلام والمسلمین سیدرسول علوی نے کہا: استاد شهید مطهری(ره) کی کتاب « سیرت معصومین(ع) کا جایزہ» یا سیری در سیرہ معصومین امام صادق(ع) یونیورسٹِی کے تعاون سے آٹھ جلدوں میں شایع کیا گیا ہے۔

جامعة المصطفی(ص) نے طلباء اور محققین کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسے  ترجمہ کیا ہے اور ان کے بعض جلد لوگوں کی دسترس تک پہنچ چکی ہیں۔

حوزہ کے استاد کا کہنا تھا کہ «سیرت معصومین(ع) کا جایزہ» کتاب کی دوسری جلد میں اس میں  (سیری در سیره نبوی (ص))، (جاذبه و دافعه علی (ع))، (سیری در سیره نهج‌البلاغه) اور (حماسه حسینی) کتابوں کا خلاصہ موجود ہے۔

حجت‌الاسلام علوی کے مطابق جامعہ المصطفی(ص) کے دارالترجمہ کے تعاون سے عربی اور فرنچ زبانوں میں سروے کے بعد ترجمہ کا اہتمام کیا گیا۔

انکا کہنا تھا: عراق کے حجت‌الاسلام عبدالکریم الجنابی، عربی اور لبنان کے حجت‌الاسلام ایهاب البرّو اسکے پروف ریڈنگ کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا: فرنچ زبان میں اس کا ترجمہ کانگو کے حجت‌الاسلام محمد کانیندا اور حجت‌الاسلام ابراهیم مونتوبتو ترجمہ اور تصحیح کا کام انجام دیں رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .