حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک کی شدت پسند اسلام مخالف جماعت اسٹرام کورس (Stram Kurs) نے فرڈریشا شہر میں مسلمان نشین علاقے کے اندر قرآن مجید کو نذر آتش کردیا، مقامی لوگوں نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا جس پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
مذکورہ افراد اسلام مخالف سیاست داں "راسموس پالوڈان" کی دعوت پر فرڈریشیا شہر میں جمع ہوئے جہاں ایک پارک میں انکا اجتماع ہوا ۔
مذکورہ مظاہرین نے قرآن مجید کو شہید کرکے کہا کہ اس اقدام کا مطلب ایک سیاسی پیغام پہنچانا ہے۔
پالوڈان نے اس بارے کہا: آج اسلام کے بارے میں حقیت بتانا چاہتا ہوں، ڈنمارک کے بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے اور اس کی اقدار ڈنمارک سے متصادم کیوں ہیں؟
مذکورہ پارٹی سال ۲۰۱۷ کو ڈنمارک میں قائم ہوئی اور دیگر اسکنڈیناوی ممالک میں انکی سرگرمی شروع ہوئی اور گذشتہ ہفتوں سوئیڈن کے شہر مالمو میں بھی انہوں نے قرآن جلایا جس پر شدید اعتراضات ہوئے تھے۔
مذکورہ جماعت کو ڈنمارک میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں اور اب تک کسی انتخابات میں انکو کوئی نشست نہیں مل سکی ہے ۔