۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
برای نخستین بار نماز جمعه در مساجد بوپال هند برگزار نشد
ہندوستان کے شہر بھوپال میں پہلی بار نماز جمعہ کا انعقاد نہیں ہوا

حوزہ / شہر بھوپال کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے اس اہم اور بڑے شہر میں پہلی بار نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد نہیں ہوئے اور اس شہر کی تمام مساجد بند ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے timesofindia کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے مرکز اور ہندوستان کے ایک اہم اور بڑے شہر بھوپال میں اس ہفتے پہلی بار نماز جمعہ منعقد نہیں ہوئی۔

ایشیا کی سب سے بڑی مسجد "تاج المسجد" جو اس شہر میں واقع ہے کرونا وائرس کے پھیلنے سے بچاؤ کی خاطر اس مسجد میں اس ہفتے کی نماز جمعہ منعقد نہیں ہوئی۔

شہر بھوپال کے میئر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے بیانیہ صادر کر کے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں اور نماز جماعت کے اجتماعات میں شرکت سے اجتناب کریں۔

قاضی سید مشتاق ندوی نے مزید کہا: تا اطلاع ثانوی تاج المسجد میں نماز جمعہ اور نماز جماعت کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔

شہر بھوپال کے شہری عبدالعارف قریشی نے اس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ پہلا موقع ہے کہ شہر کی مساجد کو بند کیا گیا ہے اور موجودہ صورتحال میں شہر کی بلدیہ کا یہ اقدام بروقت اقدام ہے۔

یاد رہے کہ کوہ فیض میں واقع مسجد صوفیہ سمیت شہر کی کسی مسجد میں ان دنوں نماز جماعت منعقد نہیں ہو رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .