۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قرآن سوزی

حوزہ/پولیس نے شدت پسند سیاست داں «راسموس پالودن» کی جانب سے جنوبی شہر میں قرآن سوزی کی مخالفت کردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسٹرام کورس پارٹی کے سربراہ «راسموس پالودن» (Rasmus Paludan)  نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ جمعه ۲۸ اگست کو مالمو شہر کے علاقے «روزنگارڈ» کی مسجد کے سامنے قرآن سوزی کرنا چاہتا ہے۔

مقامی پولیس نے اس شدت پسندانہ درخواست کی شدت سے مخالفت کی ہے،پالوڈن نے دعوی کیا ہے کہ شهر مالمو کو مسلمانوں نے یرغمال بنایا ہے اور وہ اس وجہ سے یہاں قرآن مجید کو جلانا چاہتا ہے۔مذکورہ سیاست دان کو شدت پسندی کی وجہ سے اکثر لوگ جانتے ہیں. وہ ڈنمارک یونیورسٹی میں استاد بھی رہا ہے۔

پالوڈن نے مارچ ۲۰۱۹ میں نیوزی لینڈ میں مسجدوں پر حملوں کے بعد ایک اجتماع میں قرآن مجید کو شہید کرچکا ہے۔اس اسلام مخالف اقدام پر ڈنمارک نے اس شخص کو ۳ مہینے قید اور تین سال کے لئے وکالت سے محروم  کردیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .