۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
عارف حسین الجانی

حوزہ/ مرکزی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور حقیقی مسئلہ ہے 70سال سے فلسطینی عوام مسلسل استقامت اور قربانیوں سے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہوا ہے۔امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس منایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ 21رمضان المبارک یوم ِعلی ؑ کے جلوس ِ عزا ملک کے گوش و کنار میں حکومتی عائد کردہ ایس او پیز کے ساتھ نکالے گئے عوام اور انتظامیہ نے باہمی تعاون سے اسے یقینی بنایا اور شرکت بھی محدود انداز میں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یومِ علیؑ کے جلوسوں کی طرح 24رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس  کے موقع پر بھی ایس او پیز پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور حقیقی مسئلہ ہے 70سال سے فلسطینی عوام مسلسل استقامت اور قربانیوں سے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہوا ہے۔امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس منایا جائے گا۔

مرکزی صدر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امسال کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یوم القدس کی بڑی ریلیوں کے بجائے دوسرے لائحہ عمل کے تحت بائیک اور کار ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا اور ریلیوں میں محدود اور منظم انداز میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا القدس ریلیوں میں عوامی شرکت کو محدود پیمانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔

مرکزی صدر نے کہا ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے ۔انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر بائیک کے ساتھ شریک ہوں اور اس مشکل صورتحال میںظالموں کے شکنجے میں پھنسے مظلوموں کی حمایت کےلئے اپنا شرعی وظیفہ انجام دیں۔
مرکزی صدر نے اپیل کی کہ ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور کسی صورت ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے ہیں اس لئے القدس ریلیوں میں شرکت کرنے والے افراد احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں۔ہم وطن عزیز کے تمام اداروں سے تعاون کرتے ہوئے تمام قوانین پہ عمل کو یقینی بنائیں گے اور امامیہ اسکاوٹس ریلیوں میں شرکاء کے مناسب فاصلے اور دیگر ایس او پیز پہ عمل کو یقینی بنائیں گے۔
عارف حسین کا کہنا تھا کہ عوام یوم القدس کی ریلیوں میں محدود مگر منظم شرکت کریں اور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں۔

مرکزی صدر  نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں اسرائیل کی مخالفت وطن کے بنیادی نظریات کا دفاع ہے ۔انشاء اللہ صیہیونی ریاست اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف اور مظلومین کی داد رسی کےلیے ملک بھر میں یوم القدس تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .