حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربایجان کے تبلیغات اسلامی کے کوآرڈینیشن کونسل کے سربراہ حجت الاسلام میکائیل اسکندری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہدائے مقاومت کی یاد میں صوبے بھر میں تقریبات کے انعقاد کی خبر دی۔
انہوں نے اتوار کے روز، 23 فروری کو بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان شہید، شہید صفی الدین اور دیگر عظیم شہدائے مقاومت کی یاد میں صوبہ مشرقی آذربایجان میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
حجت الاسلام اسکندری نے مزید کہا کہ تبریز شہر میں یہ تقریب اتوار کے روز، سہ پہر 4 بجے سے مصلٰی اعظم حضرت امام خمینی (رح) میں منعقد ہوگا جس میں صوبے کے شہید پرور افراد شرکت کریں گے۔
انہوں نے مجلس شورای اسلامی کے پہلے نائب صدر ڈاکٹر حاجی بابایی کو اس تقریب کے مرکزی مقرر کے طور پر نامزد کیا اور صوبے کے انقلابی عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کریں۔
یہ تقریب شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہدائے مقاومت کی مجاہدت اور قربانیوں کی تعظیم کے لیے منعقد کی جائے گی اور توقع کی جارہی ہے کہ صوبے کے عوام کی طرف سے اس تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت ہوگی۔
آپ کا تبصرہ