ہفتہ 22 فروری 2025 - 20:08
00:00
00:00
Download

حوزہ/حجت الاسلام سید مہدی نصرالله، شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند، نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے والد کا جنازہ ایک عام جنازہ نہیں، بلکہ مزاحمت کے نظریات سے تجدیدِ عہد اور اس عظیم شخصیت سے وفاداری کے اظہار کا موقع ہے، جس نے اپنی جان عوام کے لیے قربان کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت کے شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ کل بیروت میں ہوگی، یہ تشییع شہید کے نظریات سے تجدیدِ عہد اور مزاحمتی مشن سے عوام کے اظہارِ وفاداری کا موقع ہوگی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی نصر اللہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ صرف ایک جنازہ نہیں، بلکہ ایک ایسا دن ہے جس میں مؤقف کا اظہار کیا جائے گا اور اس شخصیت سے محبت کا اعلان کیا جائے گا جس نے اپنی زندگی عوام اور ان کے نظریات کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اتوار قریب ہے اور یہ دن وفاداری کا دن ہے، جو بھی اس تقریب میں شرکت کرے گا، وہ ثابت کرے گا کہ اہل وفا ہے۔

شہید نصر اللہ کے فرزند نے دشمنوں کی جانب سے جنازے کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اور بدخواہ اس تقریب کو روکنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے، لیکن ہمیں ہر طرح کے چیلنجز اور خطرات کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا۔ وہ شخص جس نے برسوں گولیوں کی بارش اور طوفانوں کے درمیان استقامت دکھائی، وہ اس قابل ہے کہ ہم بھی اس کے لیے کچھ وقت اور محنت کریں۔

انہوں نے ان لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ جو ازدحام یا بارش جیسی وجوہات کی بنا پر شرکت سے گریز کر رہے ہیں، کہا کہ یہ شہید برسوں تک طوفانوں کے سامنے ڈٹا رہا، تاکہ آپ کی حفاظت کر سکے، اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اس جنازے میں شریک ہو کر اپنی محبت کا اظہار کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha