ہفتہ 22 فروری 2025 - 21:18
شیخ علی دعموش: 65 سے زائد ممالک کی شخصیات سید حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کریں گی

حوزہ/ شیخ دعموش نے کہا کہ جنازے میں شرکت ایک عظیم اجر کا باعث ہے اور یہ دن وفاداری کی علامت ہوگا۔ جب تک سرزمین پر قبضہ برقرار ہے، مقاومت کو کسی ووٹ یا منظوری کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کی عظمت ہمیشہ قائم رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی دعموش، جو شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جنازے کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے آج بروز ہفتہ 22 فروری 2025 (4 اسفند 1403) ایک پریس کانفرنس میں شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"ہم ان اماموں اور رہنماؤں کے مکتب سے تعلق رکھتے ہیں جو خود راہِ خدا میں شہید ہوئے، اس لیے ان دو عظیم شخصیات کی شہادت ہمارے لیے حیرت کی بات نہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہادت قربانی اور ایثار کی روشن علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقاومت کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہوگا۔ صیہونی دشمن اسے شکست نہیں دے سکتا، اور نہ ہی کوئی اندرونی یا بیرونی طاقت اسے ختم کر سکتی ہے۔

عوام سے جنازے میں تاریخی شرکت کی اپیل

شیخ دعموش نے عوام سے وسیع پیمانے پر جنازے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس موقع پر مکمل نظم و ضبط برقرار رکھنا ضروری ہے اور کسی بھی صورت جنازے کے انعقاد میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جنازے کے لیے مخصوص راستے متعین کیے گئے ہیں، جن کی مکمل پابندی ضروری ہے تاکہ سیکیورٹی انتظامات مؤثر طریقے سے انجام پائیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہوائی فائرنگ کو شہداء کی توہین قرار دیتے ہوئے اس سے گریز کرنے کی تاکید کی۔

شیخ علی دعموش: 65 سے زائد ممالک کی شخصیات سید حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کریں گی

65 سے زائد ممالک کی شخصیات جنازے میں شریک ہوں گی

شیخ دعموش نے کہا کہ جنازے میں شرکت ایک عظیم اجر کا باعث ہے اور یہ دن وفاداری کی علامت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا:"جب تک سرزمین پر قبضہ برقرار ہے، مقاومت کو کسی ووٹ یا منظوری کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کی عظمت ہمیشہ قائم رہے گی۔"

انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ عراق کے سرکاری عوامی وفود سمیت 65 سے زائد ممالک کی نمایاں شخصیات جنازے میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب امن، وقار اور مکمل سیکیورٹی کے ساتھ منعقد ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha