جمعہ 21 فروری 2025 - 18:31
شہید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں اعلیٰ سطح پر شرکت کریں گے: ترجمان وزارت خارجہ ایران

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں اعلیٰ سطح پر شرکت کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں اعلیٰ سطح پر شرکت کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ اور حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ شہید سید ہاشم صفی الدین کی تدفین کی تقریب 23 فروری کو بیروت میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں سرکاری طور پر 79 ممالک کے رہنما، اہلکار اور عوام شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ صیونی حکومت نے غزہ میں جنگ اور جرائم کے ایک سال بعد 23 ستمبر 2024 کو اپنے جرائم کے دائرے کو لبنان تک وسیع کر دیا۔ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوب میں واقع ضاحیہ علاقے پر شدید بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ شہید ہو گئے۔ 3 اکتوبر 2024 کو بیروت میں صیونی حکومت کے فضائی حملوں میں سید ہاشم صفی الدین بھی شہید ہو گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha