۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا ظہیر عباس

حوزہ/ مولا علی علیہ السلام تو قرآن کی پیروی کرتے ہی ہیں مولا علی کی فضیلت یہ ہیکہ قرآن مجید خود انکی پیروی کرتا نظر آتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولا علی علیہ السلام تو قرآن کی پیروی کرتے ہی ہیں مولا علی کی فضیلت یہ ہیکہ قرآن مجید خود انکی پیروی کرتا نظر آتا ہے۔ مولانا ظہیر عباس رضوی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک مشہور و معروف حدیث کی تشریح کرتے ہوئے واقعات اور قرآنی آیات سے ثابت کیا کہ مولا علی علیہ السلام نے تو زندگی بھر قران کی پیروی کی لیکن قرآن مجید نے بھی انکی پیروی کی۔

محلہ حقانی کے عزاخانے میں عشرہ اربعین کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ذاکر مولانا ظہیر عباس نے’الحق مع علی و علی مع الحق’ کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ‘مع’ کا مطلب ‘کےساتھ ‘نہیں ہے بلکہ ‘مع’ کا مطلب پیروی ہے۔ اس طرح حدیث پیغمبر ﷺ کا مطلب یہ ہوا کہ علی قرآن کی پیروی کرتے ہیں اور قرآن علی کی پیروی کرتا ہے۔مولانا ظہیر عباس نے سورہ دہر اور آیہ ولایت کا ذکر کرتے ہوئے ثابت کیا کہ مولا علی، بی بی زہرا اور حسنین نے روٹیاں خیرات کیں تو ورسہ دہر جسے آیہ ھل اتیٰ بھی کہتے ہیں۔ نازل ہوئی۔ مولا علی نے حالت نماز میں رکوع میں سائل کو انگوٹھی دی تب آیت نازل ہوئی۔

مولا نا ظہیر عباس نے ابتدائی مجلسوں میں اس بات پر زوردیا کہ آئئمہ اطہار کی محبت معرفت کے ساتھ ہونی چاہئے۔ صرف محبت کافی نہیں ہے بلکہ با معرفت محبت کی ضرورت ہے۔عشرہ اربعین انیس صفر تک جاری رہےگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .