حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍روس کی طاس خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز شام میں مخالف فریقوں کے مصالحتی مرکز کے نائب سربراہ اولیگ یگوروف کے حوالے سے بتایا کہ شامی فضائیہ نے النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ادلب میں سلمہ کے قریب شامی حکومتی فوجیوں کے ٹھکانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس نے پانچ شامی فوجیوں کی جان لی۔
جوابی کارروائی میں سینئر کمانڈروں سمیت 93 عسکریت پسند ہلاک اور 135 دیگر شدید زخمی ہوئے ساتھ ہی اشخانی تختانی کی بستی کے قریب دہشت گردوں کا تربیتی کیمپ اور زیر زمین پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق شامی فوجیوں نے ایک ڈرون ورکشاپ، ایک موبائل ریڈار سٹیشن اور 40 کے قریب استعمال کے لیے تیار جنگی گاڑیاں بھی تباہ کر دی ہیں۔
شام مارچ 2011 سے غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی لپیٹ میں ہے۔ تب سے، مغربی حکومتیں اور ان کے علاقائی اتحادی عرب، ملک میں تباہی پھیلانے والے دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہے ہیں۔