۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
جے ڈی سی کے تحت 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح

حوزہ/ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن کی جانب سے کراچی میں مستحق اور بے روزگار افراد کو پھلوں اور سبزیوں سے لدے ہوئے 50 ٹھیلے دے دیئے گئے، ساتھ ہی 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/جے ڈی سی فاﺅنڈیشن کی جانب سے شہر کراچی میں مستحق اور بے روزگار افراد کو پھلوں اور سبزیوں سے لدے ہوئے 50 ٹھیلے دے دیئے گئے، ساتھ ہی 58 فٹ لمبے فری موبائل ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔ موبائل ریسٹورنٹ کا افتتاح میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی مسعود عالم اور جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے کیا۔

جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس کے مطابق پھل اور سبزیاں فروخت کرکے مستحق افراد اپنا کچھ خرچہ نکال سکتے ہیں، ساتھ ہی جناح اسپتال میں آنے والے مریضوں کے تیمارداروں کیلئے فری موبائل ریسٹورنٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

ظفر عباس نے مزید کہا کہ جے ڈی سی فاﺅنڈیشن عنقریب 50 فری ڈائلیسزز سینٹرز قائم کرنے جا رہی ہے، جس کے ذریعے ضرورتمند مریض مفت میں ڈائلیسزز کروا سکیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .