حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں چیک ریپبلک کے سفیر "پیٹر اسٹیپانک" نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضوں پر حاضری دی۔
زیارت کے بعد انہوں نے کہا: "بچپن سے اور طالب علمی کے زمانے سے ہی میرا خواب تھا کہ کربلا کے مقدس مقامات کی زیارت کروں، اب یہ خواہش پوری ہوئی اور میں نے امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرم میں حاضری دی۔
چیک ریپبلک کے سفیر نے بیان کیا کہ "میرے کربلا کے سفر کی ایک اور وجہ عراق اور چیک ریپبلک کے درمیان مشترکہ تعاون کی توسیع ہے، خاص طور پر شہر کربلا اور عتبات حسینی و عباسی کے ساتھ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عتبہ حسینیہ اور عباسیہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔