۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں معصوم بچیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں معصوم بچیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: افغانستان میں طالبان حکومت کے برسر اقتدار آنے کے دوران شیعہ ہزارہ برادری پر ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں سینکڑوں معصوم جانوں کا نقصان ہو چکا ہے لیکن طالبان حکومت ہزارہ برادری کا تحفظ کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا: ایک سال کے عرصے میں کئی سفاکانہ حملے کیئے گئے ہیں جن میں ہسپتال ،تعلیمی مراکز مساجد و امام بارگاہ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ معصوم بچیوں پر کیا گیا یہ تیسرا بزدلانہ حملہ ہے ۔اس بربریت پر انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عالمی اداروں اور ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ طالبان حکومت اس ظلم وبربریت کے ذمہ دار ہیں اس طرح کے مسلسل حملے جاری رہنا اور حکومتی اداروں کی طرف سے انہیں روکنے میں مسلسل ناکامی ان کی کارکردگی اور سوچ پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: اب تک ان حملوں میں ملوث افراد اور شدت پسند گروہوں کی حکومتی سطح پر نہ تو باقاعدہ نشاندہی کی کئی ہے اور نہ ہی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد قانون کی گرفت میں آئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .