حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکہ میں معصوم نوجوان طالب علموں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا: افغانستان میں ہزارہ شیعہ برادری کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے اور دہشتگردی پر عالمی حقوق کی تنظیموں واداروں کا مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
آپ کا تبصرہ