۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کابل دہشتگردی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر نے کہا: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں کو خودکش دھماکہ کے ذریعے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفر عباس شمسی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: افغانستان میں ہزارہ شیعیان حیدر کرار کو مختلف مقامات پر جان بوجھ کر بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: دہشتگرانہ واقعات میں ملت جعفریہ کے کئی افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہے۔ اس دلخراش واقعہ پر  انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں و اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو چاہیئے کہ اس افسوسناک واقعہ پر آواز اٹھائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .