حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم القدس کی مناسبت سے بلتستان سکردو میں نمازِ جمعۃ الوداع مرکزی عیدگاہ میں نائب امام جمعہ سید باقر الحسینی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جبکہ نماز کے بعد ہزاروں نمازیوں نے یادگار شہداء تک فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی۔
عالمی یوم القدس کی ریلی میں ہزاروں فرزندانِ توحید نے شرکت کی، جبکہ کراچی سے آئے ہوئے مہمان علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔
یادگار شہداء چوک پر، پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور غاصب اسرائیل کے جرائم پر امت مسلمہ سے اپنی خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ