جمعہ 28 مارچ 2025 - 15:00
یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت، اسلام دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ، آیت‌الله سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا کہ یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی وسیع شرکت، اسلام دشمنوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ، آیت‌ الله سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا کہ یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی وسیع شرکت، اسلام دشمنوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

قم میں یوم القدس کی مرکزی ریلی میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے آیت‌ الله حسینی بوشہری نے کہا کہ عوام کی یہ شرکت درحقیقت فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان اور عالمی ظالم قوتوں کے خلاف شدید نفرت و بیزاری کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم طاقتیں انسانی اور اسلامی حقوق کو نظر انداز کر چکی ہیں اور تاریخِ بشریت کی تمام اخلاقی اقدار کو پامال کر رہی ہیں۔ ان کے جرائم میں کوئی حد و قیود نہیں، اور وہ ہر ممکن طریقے سے ظلم، جبر، دھمکی اور لالچ کے ذریعے اقوام پر اپنی بالادستی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

آیت‌ الله حسینی بوشہری نے کہا کہ آج فلسطین کے حالات ماضی کے مقابلے میں یکسر مختلف ہیں۔ جہاں پہلے فلسطینی عوام تنہا اپنی جد و جہد کر رہے تھے، آج دنیا بھر میں لوگ، حتیٰ کہ امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی، فلسطین کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ عوامی تحریک جلد ہی غاصب صہیونی ریاست کے خاتمے پر منتج ہو گی، اور وہ دن دور نہیں جب قبلۂ اول آزاد ہو گا اور اسرائیل کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha