۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ہمارے حکمرانوں نے ماضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکمرانوں کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ لاہور، سبی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی کاروائیوں سے عوام میں پر یشانی کی لہڑ دور گئی ہے العارف اکیڈمی میں تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہوئے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ماضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج بھی انھیں طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جو دہشت گردوں کی عالمی سطح پر سر پرستی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران ہر واردات کے بعد آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے بلند و بانگ دعوے کرنا شروع کر دیتے ہیں خالی بیان بازی سے کچھ نہیں ہوتا ہے بے گناہ شہری اور فورسز کے جوان مسلسل دہشت گرد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکمرانوں کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے اگر حالات پر قابونہیں پایا گیا تو معاملات بہت آگے چلے جائیں گے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .