۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ / گورنر سندھ محترم جناب محمد کامران خان ٹیسوری مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کی رہائش گاہ نیو رضویہ سوسائٹی تشریف لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گورنر سندھ محترم جناب محمد کامران خان ٹیسوری مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کی رہائش گاہ نیو رضویہ سوسائٹی تشریف لائے، ملکی، صوبائی و شہری اہم مسائل پر گفتگو کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں مؤثر اور آئینی کردار پر عمل کرنے کی جانب توجہ دلائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر محترم جناب مولانا سید محمد ابرار نقوی، محترم جناب شبر رضا (جعفریہ الائنس)، محترم جناب سرور علی (پاک محرم ایسوسی ایشن)، محترم جناب ایس ایم نقی (انجمن الذوالفقار و مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان)، محترم جناب موسٰی رضا(الحرمین)، محترم جناب حیدر عباس رضوی (جنرل سیکریٹری نیو رضویہ سوسائٹی) اور محترم جناب جعفر رضا مومن، محترم جناب ریحان حیدر، محترم جناب سہیل رضا (کوآرڈینیٹر)، محترم جناب وسیم آفتاب (رہنما ایم کیو ایم) محترم جناب مولانا ناصر خان (ایم کیو ایم) کے علاوہ گورنر ہاؤس کے افسران، سرکاری و عسکری شخصیات بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ باہمی گفتگو میں صدر مملکت جناب محترم ڈاکٹر عارف علوی سے رابطے کا بھی حوالہ دیا گیا کہ ان سے بھی یہی گزارشات پیش کی گئی ہیں کہ ملکی موجودہ صورتحال میں ملکی و صوبائی آئینی بااختیار شخصیات اپنا کردار ادا کریں۔

گورنر سندھ کی معروف خطیب مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

گورنر سندھ کی معروف خطیب مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .