۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ امین شہیدی 

حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے۔تیز نظر، عالی ہمتی اور اونچی پرواز سے ہی بلند منازل کا حصول ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبال نے خودی کے سفیر اور پیامبر کی حیثیت سے مسلمانانِ برصغیر کو بلند نظری، اولوالعزمی اور استخلاص کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام میں نوجوان نسل کو شاہین کی شبیہ قرار دیتے ہوئے سخت کوشی، غیرت مندی اور خودداری کی تعلیم دی۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے۔تیز نظر، عالی ہمتی اور اونچی پرواز سے ہی بلند منازل کا حصول ممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .