۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نبیلا سید

حوزہ, ہندوستانی نژاد امریکی خاتون نبیلا سید نے ایلینوئیس جنرل اسمبلی کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نبیلا اس الیکشن کو جیتنے والی اب تک کی سب سے کم عمر کی خاتون بن گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق, امریکہ میں ہوئے وسط مدتی انتخابات میں ہندوستانی نژاد امریکی خاتون نبیلا سید نے ایلینوئیس جنرل اسمبلی کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نبیلا اس الیکشن کو جیتنے والی اب تک کی سب سے کم عمر کی خاتون بن گئی ہیں۔ نبیلا سید کی عمر ابھی صرف 23 سال ہے اور اس مرتبہ کے امریکی وسط مدتی انتخابات میں انہوں نے ریپبلکن حریف کرس بوس کو ہرایا ہے۔ ایلینوئیس کے طور پر 51ویں ضلع کے لیے ہوئے اسٹیٹ ہاوس آف ری پریزنٹیٹیو کے الیکشن میں نبیلا کو 52.3 فیصدی ووٹ ملے ہیں۔ اس جیت کی خوشی کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے نبیلا سید نے لکھا، 'میرا نام نبیلا سید ہے۔ میں ایک 23 سالہ مسلم، ہندوستانی امریکی خاتون ہوں۔ ہم نے ابھی ابھی ایک ریپبلکن کے قبضے والے شہری میونسپل الیکشن میں جیت درج کی ہے۔ انہوں نے آگے لکھا، 'اور جنوری میں، میں ایلینوئیس جنرل اسمبلی کی سب سے کم عمر کی رکن بنوں گی۔' ایک ٹوئٹ کے جواب میں نبیلا سید نے لکھا، 'آنے والے کل کے لیے سبھی لوگوں کے کمنٹ کا شکریہ ۔ ہمارے پاس ایک بھروسہ مند ٹیم تھی جس نے اسے ممکن بنایا۔'

 نبیلا سید نے رقم کی تاریخ، امریکی وسط مدتی انتخابات میں ملی جیت

نبیلا سید نے انسٹاگرام پر اپنے اس انتخابی سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک طویل نوٹ بھی لکھا ہے۔ اپنے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'جب میں نے ریاستی نمائندگی کے لیے اعلان کیا، تو میں نے اسے حقیقت میں لوگوں کے ساتھ بات چیت میں شامل کرنے کے لیے ایک مشن بنالیا۔ بہتر جمہوریت کے لیے ان کے اقدار کی نمائندگی کرنے والے ایک بہتر قیادت کا انتخاب کرنے کے لیے لوگوں سے اپیل کی۔

نبیلا سید نے کہا کہ انہوں نے یہ الیکشن جیتا، کیونکہ ہم نے لوگوں سے بات چیت کی، لوگوں تک اپنی بات پہنچائی۔ اس کے ساتھ ہی حمایت دینے کے لیے انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے اس ضلع میں ہر دروازے پر دستک دی۔ کل، میں انہیں مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنے کے لیے پھر سے دستک دینا شروع کروں گی اور اب میں کام پر جانے کے لیے تیار ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .