۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علاء مبارک

حوزہ؍ایک ٹویٹ میں حسنی مبارک کے بیٹے نے سابق امریکی وزیر خارجہ سے اپنے والد کے منجمد اثاثوں کے بارے میں پوچھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مصر کے آنجہانی صدر حسنی مبارک کے بیٹے علاء مبارک نے سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ان اربوں ڈالرز کے بارے میں پوچھا جس کے بارے میں کیری نے 2001 میں کہا تھا کہ یہ سارے اثاثے مبارک سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں امریکہ میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

"Russia Elium" نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، علاء مبارک نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا اور کیری سے 2011 میں اپنے والد کے 31.5 بلین ڈالرز منجمد کرنے کے بارے میں ان کے بیانات کے بارے میں پوچھا: "امریکہ میں ہماری منجمد جائیدادوں کے بارے میں کیا خیال ہے ان کا کیا بنا؟ "

مصر کے آنجہانی صدر کے بیٹے نے سابق امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے ایک فرضی ردعمل کا اشتراک کرتے ہوئے کہا: "ہاں، یہ ایک پرانا اور مضبوط مسئلہ ہے جس کے بارے میں آپ ابھی تک سوچ رہے ہیں؛ یہ صرف دنیوی لالچ میں آکر کی گئی بات تھی، اور پھر ہم کہتے ہیں کہ یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔"

علاء مبارک نے اپنی طنزیہ ٹویٹ کو انگریزی میں کیری کو مخاطب کرکے ایک جملہ کے ساتھ ختم کیا: "شِیم آن یو!"

جان کیری اس وقت امریکی موسمیاتی امور کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی ہیں اور ان کے خلاف یہ تنقیدیں مصر میں ہونے والے "COP27" کے اجلاس میں شرکت کے دوران اٹھی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی/س۔ل۔ع 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .