۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
قم المقدس میں "اقبال کی تمنا" کے عنوان سے علمی نشست کا اہتمام

حوزہ / حکیم امت، مفکر پاکستان اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رہ کی برسی کی مناسبت سے "اندیشکدہ اقبال" اور "مرکز افکار اسلامی" کی جانب سے قم المقدس میں "اقبال کی تمنا" کے عنوان سے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بروز منگل 23 اپریل 2024ء کو حکیم امت، مفکر پاکستان اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رہ کی برسی کی مناسبت سے ایران کے شہر قم المقدس میں موجود مجتمع امام خمینی رہ کے شہید صدر رہ ہال میں "اندیشکدہ اقبال" اور "مرکز افکار اسلامی" کی جانب سے "اقبال کی تمنا" کے عنوان سے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے مجری حجت الاسلام والمسلمین سید عمار یاسر ہمدانی تھے جنہوں نے ابتدا میں اس نشست کے اہداف کو بیان کرتے ہوئے علامہ اقبال رہ کے بعض منتخب اشعار بھی قرائت کئے۔

اس پروگرام کے مقرر "اندیشکدہ یقین" کے سربراہ استاد حسن عباسی تھے۔ جن کی گفتگو کو پروجیکٹر کے ذریعہ نشر کیا گیا۔

انہوں نے علامہ اقبال رہ کی عظیم اور متاثر کن شخصیت کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں علامہ اقبال رہ کی سوانح حیات کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔

استاد حسن عباسی نے اقبال لاہوری کے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تاثرات کو بیان کیا اور ان کی عظیم شخصیت اور ملکی تعلیمی ڈھانچے میں اقبالیات کی تعلیم کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

انہوں نے اسلامی معاشرے کی بیداری کے لئے علامہ اقبال کی کتاب "احیائے فکر دین اسلام" کے مطالعہ کی ضرورت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .