۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضوی دبیر مجلس وحدت مسلمین گللگیت بلتستان

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا۔ جب تک سب ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہونگے تب تک حقوق نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہا: ماضی میں جن لوگوں نے حقوق غضب کئے تھے وہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین سے ہماری درخواست ہےکہ وہ عوامی حقوق پر شب خون مارنے والوں سے دور رہیں، یہ لوگ محض عوامی ایکشن کمیٹی میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے سامنے آئے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: عوامی ایکشن کمیٹی کو چاہیئے کہ وہ مخلص لوگوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھے تاکہ ہدف حاصل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ گلگت شہر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا سلطان رئیس کی گرفتاری کی کوشش قابل مذمت ہے، پولیس کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہنا چاہیئے، منظم سازش کے تحت ماضی میں اقتدار میں رہ کرعوام کو تنگ کرنے والے لوگ آج ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ لوگ مفاد پرست اور موقع پرست ہیں۔

انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے مفاد پرستوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے تاکہ ایکشن کمیٹی اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .