۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
چہاردہ صد سالہ

حوزہ/جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور میں سیمنار وجشن چھاردہ صد سالہ ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام منعقد ہوا۔جشن میں آئے ہوئے تمام لوگوں کا مدیر مدرسہ مولانا صفدر حسین زیدی نے شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور میں سیمنار وجشن چھاردہ صد سالہ ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام منعقد ھوا سب سے پھلے مولانا سیدآصف عباس صاحب نے حدیث کساء کی تلاوت کی اس کے بعد مولانا صادق عباس خان و مولانا محسن گھوسوی مولانا سید جعفر آعظمی ودیگر علماء نے تقاریر کیں وشعراءمیں اختر اعجاز جلالپوری و سحر عرشی و فرمان زنگی پوری وغالب الہ آبادی کاظم الہ آبادی معراج چندولوی افروز جونپوری شاذان جونپوری ودیگر شعراء نے کلام پیش کیا شرکت کرنے والوں میں مولانا رضا عباس خان مولانا فضل ممتاز خان مولانا ظفر حسن خان مولانا سید احمد عباس مولانا باقر رضا خان آصف رنوی مولانا سید حیدر مھدی بستوی مولانا محمد رضا خان مولانا دلشاد حسین خان مولانا محمد حسن عابدی مولانا سید سیف عابدی مولانا سید صدف عباس مولانا حسن اکبر خان مولانا شوکت نرواری رہے۔

15مارچ 2022 10بجے صبح تا شام 6 بجے تک یہ سیمنار وجشن ھوا مصرع تھا "چودہ سو برس کے ہوئے حضرت علی اکبر"

جشن میں آئے ہوئے تمام لوگوں کا مدیر مدرسہ مولانا صفدر حسین زیدی نے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .