۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ / ایران کے شہر قم میں نماز جمعہ کے خطیب نے انتخابی رقباءکے ساتھ منتخب صدر کی نشست کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا: یہ کام ایک انسانی جذبے اور عمدہ مینجمنٹ کے علاوہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا سبب بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سعیدی نے شہر قم میں نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے وقت (فرصت) کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: وقت اور زمانے کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ خداوندعالم نے سورۂ عصر میں زمانے کی قسم کھائی ہے۔

انہوں نے کہا: ترقی و پیشرفت اور مال جمع کرنے کا وقت وہ عمر ہے جو ہمارے اختیار میں قرار دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم میں ایک گروہ کو فرصت کو ضائع کرنے والا قرار دیا گیا ہے اور جب یہ گروہ عذاب الہی میں گرفتار ہو گا تو کہے گا کہ ہمیں واپس دنیا میں پلٹایا جائے تاکہ عمل صالح انجام دیں۔ تو خداوند عالم ان کے جواب میں فرمائے گا: دنیا میں عمر کی جو مقدار آپ کے اختیار میں دی گئی تھی وہ عمل صالح انجام دینے کے لئے کافی تھی۔

قم میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: غیرمنظم کام کرنا عمر اور فرصتوں کے لیے پرستوں کے لیے آفت ہے۔ امیرالمومنین (علیہ السلام) ایک کلام میں فرماتے ہیں: غیرمنظم اور منصوبہ بندی کے بغیر کام کرنا انسان کی ناکامی کا سبب ہے۔

انہوں نے منتخب صدر کی انتخابی رقباء کے ساتھ نشست کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا: امید ہے اس قسم کی نشستیں جاری رہیں گی کیونکہ رقابت کا وقت گزر گیا ہے اور اب لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کا وقت ہے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: یہ کام ایک انسانی جذبے سے سرشار اور عمدہ مینجمنٹ کے علاوہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا سبب بھی ہے کیونکہ دشمن کی کوشش تھی کہ انتخابات کے زمانے کی رقابت انتخابات کے بعد بھی باقی رہے تاکہ وہ اس طرح نظامِ اسلامی کونا کارآمد ثابت کر سکیں اور لوگوں کو یہ باور کرا سکیں کہ مغربی دنیا کی مدد کے بغیر وہ مشکلات کو حل نہیں کر سکتے جس طرح کہ بعض دیگر ممالک میں وہ یہ کام کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .