۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ابراہیم رئیسی

حوزہ/ایرانی عوام کی جانب سے صدارتی عہدے کے لیے منتخب ہونے والے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے پہلے سفر پر شہرِ قم آئے اور روضۂ معصومۂ قم پر حاضری دی اور متولئ حرم آیت اللہ سعیدی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی عوام کی جانب سے بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے  قم شہر میں آتے ہی روضۂ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا پر عرض ارادت و محبت پیش کرتے ہوئے حاضری دی اور حرم مطہر کے متولی آیت الله سیدمحمد سعیدی سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا شہرِ انقلاب قم المقدسہ کی طرف یہ پہلا سفر ہے۔

  • نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی روضۂ معصومۂ قم(س) پر حاضری

  • نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی روضۂ معصومۂ قم(س) پر حاضری

  • نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی روضۂ معصومۂ قم(س) پر حاضری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .