۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انصار اللہ یمن

حوزہ/ یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے دھمکی دی ہے کہ اگرسعودی اتحاد یمن پر اپنے حملے اور محاصرے جاری رکھےگا تو وہ ان کے ٹھکانوں پر حملے اور تیز کردیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمنی قومی نجات حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن  محمد علی الحوثی نے یمن کے خلاف جاری حملوں اور محاصرے کے خلاف سعودی اتحاد کو متنبہ کیا، الحوثی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یمن کی انصار اللہ تحریک کے دو کمانڈروں کے خلاف امریکی محکمہ خزانہ کی نئی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھاکہ پابندیوں کے ذریعہ ان مجاہدین کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ کا محاصرہ اور جارحیت جاری رکھیں گے تو ہم ان جگہوں کو نشانہ بناسکتے ہیں جن کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے،یادرہے کہ گذشتہ جمعرات کو ، امریکی محکمہ خزانہ نے یمنی مسلح افواج کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد عبد الکریم الغمار  اورخانہ جنگی کو طول دینے کے بہانے یمنی فوج کے پانچویں انچارج یوسف المدنی کو دہشت گرد  اور امریکی شہریوں ، قومی سلامتی اور معیشت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کی فہرست میں شامل کر لیا۔

دریں اثنا، یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے فضائی دفاعی سسٹم  نے آج (اتوار کے روز) الجوف صوبے کی فضائی حدود میں ایک زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل جس کی ابھی تک رونمائی نہیں کی گئی ہے، کے ذریعے سعودی اتحاد کے ایک جاسوس ڈرون کو گرانے کا اعلان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .