حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پوپ لیون چہاردہم نے جمہوری اسلامی ایران کے ویٹیکن میں تعینات سفیر ڈاکٹر محمدحسین مختاری کو سریر مقدس کا سب سے بڑا سفارتی تمغہ ”اوردینے پیانو“ عطا کر دیا۔ یہ اعزاز سفیرانِ کرام اور ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور امن و مذاکرات کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہو۔
پوپ کا یہ اعلیٰ ترین تمغہ ”اوردینے پیانو“ 1847 میں پوپ پیوس نہم نے قائم کیا تھا۔ یہ ویٹیکن کے اعلیٰ ترین شوالیہ اعزازات میں شمار ہوتا ہے۔
یہ تمغہ ڈاکٹر محمدحسین مختاری کو اس وقت دیا گیا ہے جب پوپ لیون چہاردہم نے حال ہی میں ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیتوں پر سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پوپ کے ان حق پرست مؤقف میں ایران کی ویٹیکن میں سفارت خانے کی جانب سے امن، انصاف اور جنگ مخالف پیغام کو پہنچانے کی کوششوں کا بہت بڑا کردار ہے۔
اس اعزاز کو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایران کی سفارتی کوششوں کی کامیابی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ