حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاپ لیون چہاردہم نے الجزائر کے سفر کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ہونے والی تنقید کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی حکومت یا اس کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کے ساتھ کسی براہِ راست بحث یا مناظرے میں پڑنا چاہتے ہیں۔
پاپ نے دوٹوک انداز میں کہا: “میں انجیل کی بات کرتا ہوں اور پوری قوت کے ساتھ جنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔”
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور ممکنہ فوجی اقدامات کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ مبصرین کے مطابق، پاپ کا یہ مؤقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سیاسی محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے ایک اخلاقی اور روحانی نقطۂ نظر کو ترجیح دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاپ لیون چہاردہم ماضی میں بھی عالمی تنازعات کے حوالے سے امن، مکالمہ اور انسانی اقدار پر زور دیتے رہے ہیں، اور حالیہ بیان بھی اسی تسلسل کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ