۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ شفقت نقوی

حوزہ/ زندہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ محسنوں کو بھول جانے والی مردہ قوم ہوتی ہے۔ آج پوری دنیا میں جہاں بھی ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ ہے تو وہ امام خمینی اور انقلاب اسلامی ایران کے مرہون منت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جانب سے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی چونتیسویں برسی اور محرم الحرام کی آٹھیوں مجلس کا انعقاد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن جواد الائمہ میں منعقد کی گئی۔ جس میں حوزہ علمیہ قم کے علمائے کرام، طلاب عظام، زائرین کرام اور خواتین و بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان کے معروف نوحہ خواں جناب مرتضی نگری صاحب نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ ناظم پروگرام سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے شہید قائد کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا اور قرارداد پیش کی۔

خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شفقت علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ محسنوں کو بھول جانے والی مردہ قوم ہوتی ہے۔ آج پوری دنیا میں جہاں بھی ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ ہے تو وہ امام خمینی اور انقلاب اسلامی ایران کے مرہون منت ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی مرحوم قائد علامہ مفتی جعفر حسین اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے شیعوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور استقامت اور مزاحمت کی ہے۔ ان کی خدمت اور افکار کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

علامہ سید شفقت علی نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسی طرح سندھ میں شہید علامہ حسن ترابی اور گلگت میں شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی نے تشیع کے حقوق کے دفاع کے لئے ناقابل فراموش جدوجہد کی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں جام شہادت نوش کرنا پڑا۔ ہمیں اپنے شہداء اور ان کے افکار کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .