۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر/ دومین شب مراسم عزاداری شهادت حضرت زهرا سلام‌الله‌علیها با حضور رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے کی دوسری شب کی مجلس تہران کے حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے کی دوسری شب کی مجلس تہران کے حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی۔

مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔ حجت الاسلام و المسلمین عالی نے اپنی تقریر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو دعا اور ذکر و عبادت میں نمایاں مقام کی مالک ہستی قرار دیا اور کہا کہ اللہ کا فیض عام تو تمام مخلوقات کے شامل حال رہتا ہے لیکن خاص فیض و رحمت پروردگار ان افراد سے مختص ہے جو اس کی بارگاہ میں اپنی بے بضاعتی اور تضرع کا اظہار کرتے ہیں۔

حجت الاسلام ناصر شہیدی نے اس مجلس میں رثائی کلام پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .