حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں پہلی شب کی عزاداری ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔
پہلی مجلس میں حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی نے یقین کی منزل اور تردد و انحراف سے محفوظ رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مقدس وجود کو سراپا ایمان و یقین قرار دیا اور کہا کہ قرآن کی آیات کریمہ کے مطابق راہ حق میں یقین و ثبات و استحکام کا لازمہ بندگی پروردگار کرنا اور استکبار اور خود کو برتر تصور کرنے سے اجتناب ہے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جناب ابو القاسمی نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ جناب سماواتی نے رثائی کلام پیش کیا اور دعائے توسل پڑھی۔