۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
صدائے حوزہ "شمارہ ۷"

حوزہ/ صدائے حوزہ "شمارہ ۷" پی ڈی ایف فائل کی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی کوششوں سے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان پندرہ روزہ اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۷ " پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس شمارہ میں پڑھیں گے: علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر دفتر مقام معظم رہبری اور دنیا بھر کے علمائے کرام کی جانب سے تعزیت اور پیغامات، فرانس میں نبی اکرم کے شان کے گستاخی کے حوالے سے رہبر انقلاب کی جانب سے فرانسیسی جوانوں کو پیغام، ہندوستان اور پاکستان سمیت عالم اسلام میں جشن میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے تقاریب اور خصوصی اشاعت میں میلاد صادقین علیہما السلام کی مناسب سے سیرہ نبوی اور جعفری کے ایک پہلو پر روشنی، ساتھ ہی دنیائے اسلام کے دینی مراکز اور مدارس اور بین الاقوامی و برصغیر کی خبریں اور مراجع عظام و علمائے کرام کے مختلف بیانات، بالخصوص حالات حاضرہ کے تعلق سے رونما ہونے والے واقعات بیانات، سمینار و مقالات وغیرہ۔

حوزہ نیوز کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .