٢٧رجب بعثت پیغمبر
-
رہبر انقلاب اسلامی :
غزہ کے المیے نے دکھا دیا کہ موجودہ عالمی نظام باطل اور ختم ہو جانے والا ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عید بعثت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مبارک موقع پر ملک کے اعلیٰ عہدیداران، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں اور عوام کے مختلف طبقوں سے جمعرات 8 فروری کی صبح ملاقات کی۔
-
بعثت پیغمبر (ص) اور ثقافتی یلغار سے مقابلہ
حوزہ/ یوم بعثت ایک بہترین موقع ہے اپنا محاسبہ کرنے کے لئے اس لئے کہ یہ وہ دن ہے جو انصاف و عدل کی تحریک کے آغاز کا دن ہے ، حریت و آزادی کے مزہ سے دنیا کو آشنا کرانے کا دن ہے تہذیب نفس و تطہیر باطن کی طرف رجوع کا دن ہے اور ہمارے پاس ایک سنہرا موقع ہے کہ ہم خود بھی غور کریں کہ بعثت نے ہمیں کیا دیا اور ہم دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں کہ بعثت سے دنیا کو کیا حاصل ہو سکتا ہے
-
بعثت انبیاء قرآن کی روشنی میں
حوزہ/ تمام انبیاء کا پہلا پیغام یہی تھا کہ قولوا لا الہ اللہ تفلحواکہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور نجات پا جاؤ۔ یہ عقیدہ انسان کی شخصیت سازی کا معمارہےجس کا عقیدہ اللہ پر ہوگا وہ کبھی غیر اللہ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا ۔ اور جو اللہ کے سامنے نہیں جھکے گا وہ ہر ایرے غیرے کے سامنےجھکا ہوا ملے گا ۔
-
عید بعثت اور شب معراج پر جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی جانب سے امت مسلمہ کو مبارکباد
بعثت؛ اخلاق و اتفاق، صبر و استقامت،عزم واستقلال اور شجاعت ومزاحمت جیسے لامتناہی دروس کا مجموعہ: مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ بعثت اخلاق و اتفاق، صبر و استقامت،عزم واستقلال،شجاعت ومزاحمت جیسے لامتناہی دروس کا مجموعہ ہے، پس اس سے فائدہ اٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
-
پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت پاک کا نام قرآن ہے: آیت اللہ جوادی آملی
حوزہ/ انہوں نے کہا: نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کے بارے میں اتنا ہی کافی ہے کہ «کانَ خُلقُهُ القُرآن»یعنی آپ کا اخلاق ہی قرآن تھا، یعنی قرآن کریم حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت پاک کا نام ہے۔
-
مقدماتی اشاعت
ای پیپر | صدائے حوزہ "شمارہ ۳۲" شائع + ڈاؤنلوڈ
حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ۳۲" کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
-
تابش نور ہدایت
حوزہ/ اچانک سر زمین مکہ پر ایک نور چمکا جس کی ضیاء پاشیوں سے دنیا منور ہو گئی اس نور کی عظمت کے سامنے اس وقت کی دو بڑی طاقتوں قیصر و کسریٰ کے ایوانوں میں زلزلہ کے آثار نمودار ہوئے دریائے ساوہ خشک ہو گیا ایوان کسریٰ کے چودہ کنگرے ٹوٹ کر گر پڑے دنیا کو امید کی ایک کرن نظر آئی۔
-
پیروان ولایت جموں وکشمیر کی جانب سے جشن بعثت کا انعقاد
حوزہ/ بعثت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم، جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں شمع فروزاں کی حیثیت رکھتی ہے اور اگر طول تاریخ تاریخ میں کہی پر انسانیت نظر آرہی ہے وہ اسی کی دین ہے انہوں نے کہا کہ روز بعثت یوم اخلاق اور حقوق بشری حقوق زن، عدل وانصاف، جہالت ظلم و بربریت کے خاتمہ کا دن ہے یہ مبارک دن تاریخ اسلام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
-
دنیائے عرب، بعثت سے پہلے
حوزہ/ دنیا میں رسول خدا (ص) کی آمد اورآپ کے مبعوث بہ رسالت ہونے سے پہلے عرب کے معاشرہ کی جو صورت حال تھی وہ خود اس کے نام سے واضح و روشن ہے کہ اس دور کو دور جاہلیت کا نام دیا گیا ہے یعنی ایک ایسا دور کہ جس میں برے آداب اور ناپسندیدہ رسومات کا دور دورہ تھا اور لوگ علم و آگہی سے دوری کی بنا پر طرح طرح کی برائیوں اور خرافات میں مبتلا تھے۔
-
استاد حوزہ علمیہ اصفہان:
بعثت کا اہم ترین مقصد انسان کی تربیت اور اسے اخلاقی فضائل و کمالات سے آراستہ کرنا ہے
حوزہ/ احکام، حسن اخلاق اور فضائل اخلاقی کی وضاحت اور ترویج بعثت کا اہم ترین درس ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اچھے اخلاق کے ذریعہ ہی اسلامی معاشرےکی تربیت کی لہذا جو معاشرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کا دعویٰ کرتا ہے اس میں بھی یہ خصوصیات ہونی چاہئیں۔
-
٢٧رجب بعثت پیغمبر آخر الزمان(ص)
حوزہ/ ٢٧ رجب المرجب آغاز نزول قرآن یعنی اعلان بعثت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ جس کے بارے میں خود آنحضرت نے فرمایا ہے "بعثت لاتمم مکارم الاخلاق" یعنی میں اخلاق کی تکمیل کیلئے مبعوث ہوا ہوں اور اخلاق ایسی ثقافت ہے جس کے بغیر ہر دین، مذہب، سماج ، قوم ، سیاست اور جماعت ناقص ہے۔