۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شام

حوزہ/ ترکی اور شام میں آنے والے حالیہ مہلک زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 52 ہزار 18 ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معتبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور شام میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 52 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے پیر (6 مارچ) کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اس ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 46,104 ہے اور ان کی حکومت پہلے سے تیار شدہ مکانات میں اس زلزلے سے بچ جانے والے نصف ملین لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے مرکز میں آنے والے حالیہ خوفناک زلزلے کے نتیجے میں شام میں 5 ہزار 914 افراد جاں بحق ہوئے اور اس طرح شام اور ترکی میں اس زلزلے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار 18 تک پہنچ گئی۔

معتبر ذرائع کے مطابق اردوغان نے کل پریس کانفرنس میں کہا: "آج جب ہم زلزلے کے چوتھے ہفتے سے گزر رہے ہیں، ہم اس تباہی کی شدت کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں اور اس آفت کے درد اور نقصان کو زیادہ محسوس کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ہدف اگلے 2 ماہ کے اندر 1 لاکھ کنٹینرز چلا کر نصف ملین زلزلہ متاثرین کو تیار شدہ مکانات میں منتقل کرنا ہے تاکہ وہ بہتر حالات میں رہ سکیں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .