حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے اسرائیل کے مظالم پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا: اسلامی ممالک کے رہنما اگر آج صہیونی جارحیتوں کے خلاف اس تحریک کی مدد کو نہیں آتے تو یقین رکھیں کہ کل اسی غاصب حکومت کے شکنجے میں ہوں گے۔
اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آج کی بے حسی کل انہیں محفوظ رکھے گی۔
اسرائیل صرف فلسطین کا نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے!
آج کی خاموشی کل کی آگ ہے...!
آج کی جنگ صہیونیوں کے لیے بقا کی جنگ ہے، یہ صرف زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی پوری شناخت منہدم ہو رہی ہے!
شہادت ہمارے نزدیک غم کا باعث نہیں بلکہ روح و ریحان کی شروعات ہے۔
آج کی خاموشی خیانت اور غداری ہے۔
حوالہ: پیام موضوعی پیرامون جنایات اسرائیل؛ تاریخ: ۱۴۰۳/۰۷/۲۸









آپ کا تبصرہ